کچرا جلانے اور تیزی سے درختوںکی کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی میںاضافہ ہورہا ہے،صہیب راجپوت

ہفتہ 5 جون 2021 18:17

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات صہیب راجپوت نے کہا ہے کہ گند کچرا جلانے اور تیزی سے درختوںکی کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی میںاضافہ ہورہا ہے باہمی تعاون سے ہی ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ماحولیا ت کے عالمی دن کے موقع پر مقامی ہسپتا ل کے ہال میںمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماحول کو بہتر کرنے کیلئے کافی کوششیں کی گئی ہیں جس کے بہتر نتائج نکلے ہیں انہوں نے کہاکہ سیمینارکا مقصد لوگوںکو ماحول کو بہتر کرنے اور بیماریوںسے بچانے کیلئے آگاہ کرناہے اورکہاکہ ہمارے ہاں70فیصد بیماریاں صاف پانی نہ پینے کی وجہ سے جنم لے رہی ہیں اس لئے آراوپلانٹس اورمتعلقہ اداروںکو پینے کا صاف پانی فراہم کرناچاہئے ہسپتالوں کو ہسپتال کافضلہ مخصوص جگہ پر جمع چاہئے میونسپل کمیٹی کو شہر کا گند کچرہ ایک مخصوص جگہ پھینکنا چاہئے گندے پانی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے چیف میونسپل افسران کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اورچالان کاٹے گئے ہیں شوگر ملوں اورفیکٹریوں سے نکلنے والی دھوئیںزہریلے پانی سے ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرائے گئے ہیں اینٹوں کے بھٹوں کوپلاسٹک ربڑ اورغیر معیاری اشیاء کے استعمال سے روکا گیا ہے کاٹن فیکٹریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے اقدامات کریں رہائشی علاقوں کا گندہ پانی نہروں میں چھوڑنے سے روکا گیا ہے انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں 50فیصد کچرہ جلایا جاتا ہے جس کی وجہ سے سانس،کینسر اوردیگر بیماریوں میںدن بہ دن اضافہ ہورہا ہے پلاسٹک فیکٹریوںکو غیر معیار ی نہ گھلنے والی تھیلیاں تیارکرنے سے روکا گیا ہے درختوں کی کمی کی وجہ سے ہماراملک آلودہ ملکوںوالی فہرست میں شامل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک فرد 3درختوںکی آکسیجن لیتا ہے معاشرے کے ہرفرد کو چاہئے کہ شجرکاری کرے اورایک درخت ضرورلگائے جو وقت کی اہم ضرورت ہے انہوںنے کاشتکاروںکو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سیراب زمینوںمیں2ایکڑ پر باغات لگائے سیمینار کے دوران پاک گرین فاؤنڈیشن کی جانب سے 50ہزاراور میرپورخاص شوگر مل نی5ہزار پودے دینے کا اعلا ن کیا اس موقع پر منیجر میرپورخاص شوگر مل شریف خان، چیئرمین پاک گرین فاؤنڈیشن نواز خان اور ڈاکٹر عثمان نے بھی اظہارخیال کیا سیمینار میں ایکسین حیسکو افتخارسومرو، ڈائریکٹر ایگریکلچر چیتن مل، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر سترام داس، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی چیتن لاکھانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سلمیٰ اسلم، ہسپتالوں، فیکٹریوں ، کارخانوںاورملوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں