پیدائش سے لے کر 5سال کی عمر تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

ہفتہ 5 جون 2021 18:17

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iمحمدحسن خاصخیلی نے کہا ہے کہ ہر پولیومہم کے دوران پیدائش سے لے کر 5سال کی عمر تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں یہ بات انہوں نے ڈاکٹر ڈریگو میٹرنٹی ہوم اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر حمید پورہ کالونی میں 7سی 11جون تک ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے پولیو ٹیم کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کیا جائے اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار،پیر حسن شاہ جیلانی، پیر عزت شاہ جیلانی ، فوکل پرسن کوڈ -19 ڈاکٹر عطااللہ،فوکل پرسن ڈبلیو ایچ او نعیم میر بحر، یوسی ایم او ڈاکٹر سلیم راجپوت، محمد اسحاق، شہزاد صابری،ایریا انچارج غفار، محمد حماد اورپولیو ورکربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں