بہتر حکمت عملی سے مقررہ ہدف باآسانی مکمل کیا جاسکتا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمیرپور خاص

پیر 7 جون 2021 16:45

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIپریم چند نے کہا ہے کہ بہتر حکمت عملی سے مقررہ ہدف باآسانی مکمل کیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے حوالے سے دربارہا ل میںمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ویکسینیشن سینٹر نہیں ہیں وہاںموبائل ٹیمیں بھیجی جائیںگی اورکہا کہ محکمہ صحت ،پی پی ایچ آئی اورآئی ایچ ایس کو چاہئے کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا ہدف 3ماہ کے اندر مکمل کریں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اپنے عملے کی ویکسینیشن کرانے کا پابند بنائیں رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے 18سال سے زائد عمر کے ہر فرد کو ویکسین لگوانے کے بعد سرٹیفکیٹ ضرور حاصل کیاجائے تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف حکومت کی ہدایات کے تحت عمل درآمد کرایا جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ویکسین کے عمل کو بہتر نمونے سے سرانجام دینے کیلئے متعلقہ محکموںکو گاڑیاں انتظامیہ کے پاس جمع کرانا چاہئے اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سلیم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلا م حسین کانہیوں،اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کھٹی،اسسٹنٹ کمشنر ڈگری جھامن داس، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد ثنااللہ صدر،اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی آصف خاصخیلی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر سترام داس، ڈپٹی ڈی ای اوایجوکیشن جیون منشاء، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز منظر حسین، ڈسٹرکٹ منیجر آئی ایچ ایس ڈاکٹر علی محمد مہر، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ہدایت اللہ میمن اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں