لوگوں کو بارش کے پانی سے نکال کر حفاظتی مقامات پر پہنچانے کے موئثر اقدامات کئے جائیں،کمشنرمیرپورخاص

جمعرات 10 جون 2021 19:13

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص اعجا زعلی شاہ نے مون سون کی امکانی بارشوں وسیلابی صورتحال سے نمٹنے اورپیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنروںکو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے ضلعوںمیں متعلقہ افسران سے اجلاس کرکے پیشگی تیاری کی جائے ضلع سطح پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیکراسسٹنٹ کمشنروںکو فوکل پرسن مقررکیا جائے انہوں نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ امکانی ہنگامی صورتحال کی صورت میں لوگوں کو بارش کے پانی سے نکال کر حفاظتی مقامات پر پہنچانے کے موئثر اقدامات کئے جائیں کمشنر نے ڈویژن کے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں اورصحت مراکز میں انسانی جانیںبچانے والی ادویات، ڈاکٹرز ،عملہ اور ایمبولینس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے میونسپل وٹاؤن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میںکنٹرول روم قائم کریں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں