پولیس کی مجرمانہ لاپرواہی اور بھاری بھتوں کے عوض شہر کے مصروف ترین کاروباری اور اہم بازاروں میں زہریلی کچی شراب کی فروخت کھلے عام جاری

جمعہ 14 جنوری 2022 00:02

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) پولیس کی مجرمانہ لاپرواہی اور بھاری بھتوں کے عوض شہر کے مصروف ترین کاروباری اور اہم بازاروں میں زہریلی کچی شراب کی فروخت کھلے عام جاری، یومیہ سینکڑوں تھیلیاں فروخت، سستی ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے استعمال کرنا شروع کر دی چند سال قبل میرپورخاص میں بھی زہریلی کچی شراب پینے سے درجنوں افراد جانبحق ہو گئے تھے انتظامیہ بڑے سانحے کے منتظر شہریوں نے کاروائی کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق چند سال قبل میرپورخاص میں زہریلی دیسی شراب پینے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے اور گزشتہ روز سے ٹنڈوجام اور ٹنڈو الہیار میں زہریلی کچی شراب پینے سے بیس سے زائد افراد کی ہلاکت اور کئی لوگ معذور ہو چکے ہیں اس کے باوجود میرپوخاص میں بھی کچی شراب کا گھناناکاروبار عروج پر ہے اور اس کی روک تھام کے لیے ایکسائزپولیس اور مقامی پولیس سنگین بڑے واقعہ کے منتظر ہیں زہریلی کچی شراب فروخت کرنے والے افراد نے اب میرپوخاص کے گاں دیہات کے بعد شہر کا رخ کرلیا ہے شہر کے مصروف بازار بیورو رپورٹ دیہات سے روزانہ 150 سے زائد کچی شراب کی تھیلیاں نیو ٹان اور دیگر بازاروں میں سبزیاں اور دیگر ٹھیلے لگانے والے مسلمانوں کے ساتھ اقلیتی نوجوانوں کو 120 روپے فی تھیلی کے حساب سے روزانہ فروخت کا گھنانا کاروبار زور و شور سے جاری ہے ٹھیلے والوں نے بتایا کہ بااثرا فرد کار میں روزانہ کچی شراب کی زیریلی تھیلیاں لا کر غریب ٹھیلے والے اور دوکاندار شرابیوں کو فروخت کرتے ہیں کیونکہ زائدرقم پر ایسے شرابی اپنے نشے کو پورا کرنے کے لیے کم قیمت پر کچی شراب خریدتے ہیں کم عمر نوجوان اس گھناونے کاروبار کرنے والے لوگوں کے ہاتھوں نشے کی لت پر لگ کر روزانہ چار پانچ سو دہاڑی کمانے والے اس لت میں تیزی سے شامل ہورہے ہیں نیو ٹان کے دیگر دوکانداروں اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل میرپورخاص میں زہریلی کچی شراب پینے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اب ضلع کے ارد گرد کے علاقوں میں اموات ہو رہی ہیں لیکن انتظامیہ سوئی ہوئی ہے اور کسی بڑے سانحہ کی منتظر ہے انھوں نے ایس ایس پی میرپوخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے گھناونے کام میں ملوث لوگوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاہے تاکہ نوجوان کچی شراب کی لت سے اپنی زندگیوں کو گنوا نہ دیں **

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں