شہری مسائل کے حل کے لئے آل سٹی تاجر اتحاد میرپورخاص کے وفد کی کامران میمن کی قیادت میں رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ ہری رام کشوری لال سے ملاقات

جمعہ 14 جنوری 2022 00:02

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) شہری مسائل کے حل کے لئے مرکزی تاجران پاکستان آل سٹی تاجر اتحاد میرپورخاص کے وفد کی صدر کامران میمن کی قیادت میں رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ ہری رام کشوری لال سے صدر ملاقات کی گئی وفد میں شامل ملک اسحاق چوہان۔ عامر وحید قریشی۔ عبدالحق چوہان۔ سمیع اللہ خان۔ حاجی اسلام الدین۔ حنیف چوہان۔

مزمل چوہان۔ جان عالم۔ طاہر رحمان۔

(جاری ہے)

الیاس انصاری اور دیگر نے اولڈ سول ہسپتال کی بندش کے خلاف 3 دسمبر کو ہونے والی آل پارٹیز بیورورپورٹ تمام سہولیات موجود ہونی چاہیے ہری رام کو ایمرجنسی میں سہولیات نا ہونے شہر کی مارکیٹوں کی تمام روڈ راستوں کی بھی شکایت کی تمام خستہ حالی کا بھی ذکر کیا روڈ راستوں پر جگہ جگہ گڑھے ہونے سے لوگوں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے جگہ جگہ پانی جمع رہتا ہے کاروبار بھی متاثر ہوتا ہے مارکیٹس رات کو تاریکی کا منظر پیش کرتی ہیں جس سے چوری چکاری کا خطرہ رہتا ہے وفد نے کہا مارکیٹوں میں اسٹریٹ لائٹ لگائی جائیں وفد نے ہری رام کو مارکیٹوں کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر ہری رام نے یقین دہانی کروائی میں جلد مارکیٹوں کا دورہ کروں گا تمام تر مشکلات کو جلد از جلد دور کیا جائے گا

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں