میرپورخاص کے مصروف ترین کاروباری، تجارتی اور رہائشی علاقوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی منتقلی جاری

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:17

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) میرپورخاص کے مصروف ترین کاروباری، تجارتی اور رہائشی علاقوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی منتقلی جاری ہے جو کسی بھی وقت کسی ب ڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں نے پراسرار مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، سماجی حلقوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی غیرقانونی منتقلی کو شہر سے باہر منتقل اور متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے مختلف کاروباری، تجارتی اور رہائشی علاقوں جن میں بلدیہ شاپنگ کمپلیکس، روشن پلازہ، جرواری شاخ چوک، ہاشم نگر، کھار پاڑہ اور دیگر علاقوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی منتقلی کا خطرناک کاروبار جاری ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہے ماضی میں بھی میرپورخاص اور دیگر شہروں میں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ ادارو کے افسران نے پراسرار مجرمانہ غفلت اختیار کر رکھی ہے اور ایل پی جی کی غیر قانونی منتقلی کا خطرناک کھیل جاری ہے میرپورخاص کے سماجی حلقوں نے وزیر اعلی سندھ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کے خطرناک کاروبار کو میرپورخاص کے رہائشی، کاروباری اور تجارتی علاقوں سے باہر منتقل کیا جائے اور ان کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں