آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرکے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسانے والا وہی عمران خان ہے،آصف راجپوت

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:17

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر آصف معراج راجپوت اور زاھد علی خان قائم خانی اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرکے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسانے والا وہی عمران خان ہے جو آئی ایم ایف سے قرض لینے کو لعنت قرار دیتا تھا اور قرض لینے پر خودکشی کے دعوے کرتا تھا لیکن قوم جان چکی ہے کہ یہ سب کچھ اقتدار حاصل کرنے کیلئے تھا اور یہ ڈھونگ کھل کے سامنے آچکا ہے عمرانی حکومت نے ایران سے سستی ایل این جی خرید کر (مبینہ طور پر) قطر کے نام پر مہنگی ظاہر کر کے عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا اس ڈیل میں تقریبا 20 کروڑ ڈالر سے زائد منی لانڈرنگ کے ذریعے دبئی منتقل کئے گئے یہ سب نام نہاد''ایماندار''عمران خان اور انکے چہیتے وزیر کی زیر نگرانی ہوا ہے گزشتہ دن پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ دن تھا جس میں حکومت نے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر منی بجٹ مسلط کیا عوام اپنی زندگی اجیرن بنانے پر پی ٹی آئی کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور وہ وقت دور نہیں جب قوم اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیں گے جو ملک نوزائیدہ بچوں میں خوراک کی کمی کے باعث سب سے زیادہ اموات کی وجہ سے پوری دنیا میں پہلے نمبروں پر ہے وہاں منی بجٹ کے نام پر بچوں کے دودھ پر ٹیکس بڑھا کر وزیرخزانہ کہے کہ صرف 2 ارب روپے ٹیکس پر اتنا واویلہ کیوں مچایا جارہا ہے کشمیر کا سودا کیا، ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا، اہم ملکی املاک کو گروی رکھا، اشیا خردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچائیں، عوام سے روزگار چھینا، زرعی ملک میں زرعی اجناس کا کہرام مچایا، پیٹرول گیس اور کھاد کا بحران پیدا کرنے کے بعد آج اس نااہل حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا سلام ہے کپتان کی دور اندیشی کو جو کہتا تھا تم کو رلاں گا مگر اب تو جان سے مارنے تک آ گیا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں