میرپور خاص،10 سال کی دلہن اور 15 سال کے دولہا کی شادی رکوادی گئی

منگل 10 مئی 2022 00:50

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2022ء) میرپور خاص کے قریب قصبے میں 10 سالہ دلہن اور 15 سالہ دولہے کی شادی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کر کے شادی رکوادی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میرواہ گورچانی کے علاقے میں وومن تھانے کی پولیس نے کارروائی کر کے عین وقت پر شادی رکوادی، 10 سالہ دلہن اور 15 سالہ دولہے کو تحویل میں لے لیا گیا۔دولہا اور دلہن کے علاوہ والدین کے بیانات لیے گئے ہیں، بالغ ہونے تک شادی نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں