میرپورخاص ،ڈویژن میں پولیو مہم میں بہتر کار کردگی دکھانے والے اضلاع کو تعریفی شیلڈ سے نوازہ جائے گا،ڈویژنل کمشنر سید اعجاز علی شاہ

بدھ 18 مئی 2022 23:08

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ڈویژنل کمشنر سید اعجاز علی شاھ نے کہا ہے کے ڈویژن میں پولیو مہم میں بہتر کار کردگی دکھانے والے اضلاع کو تعریفی شیلڈ سے نوازہ جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی میٹنگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پولیو سے بچائو کی مہم میں بچوں کو پولیس کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی ویکسین بھی دی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسران کی ذمہ داری ہے کے وہ کس طرح اپنے اپنے اضلاع کی بہتر کار کردگی دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے ہمیشہ چھوٹے ملازمین کو اعزاز سے نوازہ گیا ہے اس بار پورے ڈویژن کے کسی بھی ایک ضلع میں بہتر کار کردگی دکھانے والے افسران سمیت ڈویژن میں کام کرنے والی ٹیموں اور عملے کو سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔\378

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں