میرپورخاص، گاؤں پیر بخش جروار میں مینگھواڑ برادری کے25 کچے مکانات آتشزدگی سے جل کر خاکستر

اتوار 22 مئی 2022 17:30

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) سندھڑی روڈ پر واقع گاؤں پیر بخش جروار میں مینگھواڑ برادری کے گھروں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، خوفناک آگ نے 25 کچے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گھروں میں رکھا گیا کھابے پینے کا سامان بسترے چارپائیاں جل کر خاک ہوگئے، مویشی بھی جل کر ہلاک ہوگئے. آگ جی شدت سے چار بچے معمولی جھلس کر زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا، آگ کی اطلاع پر ضلعی انتظامیاں فوری حرکت میں آگئی فائر برگیڈ کی چھ گاڑیوں نے دو گھنٹے جی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او دلبر مہر پولیس عابد نون نے اے پی پی کو بتایا کہ خوفناک آگ سے خواتین بچوں کو ریسکیو کیا گیا جانی نقصان نہیں ہوا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں