ميرپورخاص ،تعلیمی اداروں سمیت دیگر اداروں کے اچانک دورے کر کےغیر حاضر افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی،میرمنورعلی ٹالپر

بدھ 1 جون 2022 21:06

ميرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2022ء) ممبر قومی اسمبلی و ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی میرمنورعلی ٹالپر نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سمیت دیگر اداروں کے اچانک دورے کر کے عملے و افسران کی حاضری، صفائی ستھرائی ریکارڈ کی حفاظت سمیت دیگر سرکاری ملکیت چیک کی جائیں گی کسی قسم کی کوتاہی ہونے کے صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن کے ہمراہ ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری آفس میرپوخاص کا اچانک دورہ کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او آفس کی صفائی لائیٹ کی تاریں لٹکنے اور ریکارڈ ترتیب سے نہ ہونے اور ڈی ای او میر عطا الله ٹالپر سمیت عملے کے غیر حاضر رہنے کا نوٹیس لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو پیغام دیتے ہوئے کہا کے اسلام ہمیں صفائی ستھرائی اور سچائی سے لوگوں کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے ہمیں دفاتر کو اپنے گھر کی طرح دیکھ بھال کرنا چاہیے، سرکاری امور سمیت دفاتر میں آنے والے لوگوں کے مسائل حل کرنے چاہیئے ،اس میں ہی ہماری نیکی اور بھلائی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری دیدار حسین وگن نے یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کے تمام دفاتر میں عملے و افسران کی موجودگی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا اور دفاتر میں آنے والے افراد کے مسائل حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن سیکنڈری عبدالعزیز شورونے بتایا کہ سیکنڈ لسٹ کے مطابق جے ایس ٹی پاس امیدواروں کو طلب کیا گیا تھا ۔\378

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں