میرپورخاص،آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ آفیس میں بھرتی برائے پاکستان بری فوج مورخہ 27 جون 2022 سے 27 جولائی 2022 تک ہوں گی،اعلامیہ

بدھ 22 جون 2022 14:20

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2022ء) اسسٹنٹ سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ آفیسر چھور کینٹ نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ آفیس میں بھرتی برائے پاکستان بری فوج مورخہ 27 جون 2022 سے 27 جولائی 2022 تک ہوں گی تمام خواہش مند حضرات برائے ضلع میرپورخاص، عمرکوٹ اور مٹھی/تھرپارکر کے ڈومیسائل کے حامل نوجوان رجسٹريشن کے لیئے بھرتی آفس چھور کینٹ تشریف لائیں آن لائن رجسٹریشن ضروری نہیں ہے۔

(جاری ہے)

معیار سپاہی عمر 17 سال سے 23 سال تعلیم کم از کم میٹرک، عمر 17 سال سے 24 سال تعلیم بی ای / بی ایس سی، عمر ساڑہے 17 سال سے 25 سال (ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ) قد 5 فٹ 6 انچ یا زیادہ چھاتی 83-78 سینٹی میٹر یا زیادہ کلرک عمر 17 سے 23 سال تعلیم قابلیت کم از کم ایف اے یا ایف ایس سی (C) گریڈ بی اے بی ایس سی والے کو ترجیح دی جائے گی۔ ضروری کاغذات میٹرک کا اسکول لونگ سرٹیفکیٹ، میٹرک/ انٹر مارک شیٹ، ڈومیسائل اور پی آر سی ، اپنے والد کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیاں 6 عدد پاسپورٹ سائیز تصاویر، انڈر میٹرک (کک) حضرات آٹھویں کی سند ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے تصدیق شدہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں