انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز میں عوام الناس کے معائنے کے لیئے 21 مئی 2022 سے آویزاں ہو چکی ہیں ،ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص

جمعرات 23 جون 2022 21:53

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص مسعود احمد قریشی نے کہا ہے کے آئندہ جنرل الیکشن 2023 کے لیئے انتخابی فہرستیں ڈسپلے سینٹرز میں عوام الناس کے معائنے کے لیئے 21 مئی 2022 سے آویزاں ہو چکی ہیں الیکش کمیشن پاکستان نے عوام الناس کو اس قومی فریضے سے فائدہ اٹھانے کے لیئے ڈسپلے سینٹر کی تاریخ میں 9 جولائی 2022 تک اضافہ کر دیا گیا ہے تمام ڈسٹرکٹ کے مختلف ڈسپلے سینٹر پر انتخابی فہرست عوام الناس کے معائنے کے لیئے 9 جون تک ڈسپلے سینٹرز پر موجود رہیں گی اس ڈسپلے کا مقصد شھریوں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنے اپنے اہل خانہ کے انتخابی فہرست میں درج ووٹوں کی جانچ پڑتال کریں اگر ضرورت ہو تو اندراج، اجراج اور درستگی کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کے اس مقصد کے لیئے میرپورخاص ڈویژن میں 420 ڈسپلے سینٹر قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوام الناس اس مقصد سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے تمام اہل علائقہ ووٹرز انتخابی فہرست میں اپنے ناموں کا اندراج ٹرانسفر، اخراج یا قومی شناختی کارڈ کے کوائف کے مطابق درست کروا سکتے ہیں۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں