میرپورخاص ،ڈویژنل کمشنرکا ڈی آر او اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کا دورہ

ہفتہ 25 جون 2022 14:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے ڈی آر او سید وسیم احمد جعفری اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کے ہمراہ کیمپری ہینسیو ہائی سکول میرپورخاص اور شاہ عبداللطيف کالج سمیت دیگر پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولنگ بوتھ میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے کل تمام پولنگ اسٹیشن پر سخت سکیورٹی کے ہمراہ الیکشن میٹیریل پولنگ اسٹیشنز پر بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے الیکشن کے دوران ہر فرد کو اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی سر انجام دینی چاہیئے غفلت کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایل ڈگری کالج اور کیمپری ہینسیو ہائی سکول میں صفائی نہ ہونے پر سکول اور کالج انتظامیہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرکو ہدایت کی کہ الیکشن کے بعد سکول کا وزٹ کر کے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ سکول کی بہتری کے لیے کچھ کیا جا سکے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کے میں آپ سے میرپورخاص شہر کی بہتری کے لیے اچھائی کی امید رکھتا ہوں آپ کا ماضی بھی اسی شہر میں گزرا ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں