کسی کو بھی ناجائز منافع لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص

بدھ 27 جولائی 2022 15:59

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2022ء) ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص زین العابدین نے کہا ہے کے دودھ ہر فرد کی بنیادی ضرورت ہے کسی کو بھی ناجائز منافع لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔اس امر کا اظہار انہوں نے میڈیا پر پر شایع ہونے والی خبر کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران، انجمن تاجران کے عھدیداران اور ڈیری ملک ایسوسیئشن کے ذمیداران سے اپنے آفیس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متفقہ رائے سے دودھ کی قیمت 130 روپیہ اور دہی کی قیمت 155 روپیہ فی کلو مقرر کی گئی۔ انہوں نے کہا کے محرم الحرام کے دوران عام لوگوں کو سستا دودھ فراہم کرکے رلیف فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں ڈیری ملک کے دوکان داروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے دکانوں پر دودھ کی قیمت کی لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کے جس بھی ملک شاپ پر قیمت آویزاں نہ ہو ان دوکان داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں