میرپورخاص، پولیس کارروائی، منشیات ، چوری شدہ گاڑی ،سامان، رقم برآمد ، چار ملزمان گرفتار

پیر 1 اگست 2022 16:56

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2022ء) سی آئی اے پولیس و ایس ایچ او محمود میر محمد کیریو نےکارروائی کرتے ہوئے چرس شراب ،چوری کے سامان اور رقم کی برآمدگی کرتے ہوئے چار ملزمان کوگرفتار کر کے تین مقدمات درج کر لئے ۔سی آئی اے پولیس نے حیدر آباد چوری شدہ کار بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا میرپورخاص سی آئی اے پولیس کی اہم کاروائی، مورخہ 23 اپریل 2013 کو حیدرآباد کی حدود کینٹ سے چوری ہونے والی مہران کار ماڈل 2010 برآمد، ملزم گرفتار 23 اپریل 2013 کو بنام منظور حسین شاہ پروجیکٹ مینیجر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی گورنمنٹ نمبر پلیٹ کی مہران کار حیدرآباد کی حدود کینٹ سے چوری ہوگئی تھی۔

انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ ٹیم ایس آئی شاہنواز وسان نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہو ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹیٹ لائف سے ملزم بنام عزیز اللّه ولد کنگھار راہموں ضلع مٹھی تھرپارکر کو گرفتار کر کے حیدرآباد سے چوری ہونے والی گورنمنٹ نمبر پلیٹ کی مہران کار برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ملزم خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے چوری شدہ کار پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر کار استعمال کر رہا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 81/2022 زیر دفعہ 411,171,170 ٹاؤن تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے دوسری کاروائی میں ایس ایچ او محمود آباد میر محمد کیریو نے خفیہ اطلاع پر محمود آباد پھاٹک پر کاروائی کرتے ہوٸے 20 لیٹر دیسی شراب سمیت ملزم عبدالرشید بلوچ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا، اسی طرح کی ایک اور کارروا ئی کرتے ہوٸے پبلک اسکول موڑ رنگ روڈ پر 140 گرام چرس سمیت ملزم محمد جاوید آرائیں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا جبکہ بخاری ٹاؤن میں چند روز قبل اسلم جٹ کی ہونیوالی چوری کی واردات کے ملزمان ظہور اور فیصل راجپوت مسروقہ سامان اور نقدی سمیت گرفتار کرلیے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں