میرپورخاص پولیس 10 محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے مختلف مقامات پر فرائض سر انجام دے رہی ہے ،ڈی آئی جی

منگل 9 اگست 2022 10:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) میرپورخاص رینج پولیس کے تمام اضلاع کی پولیس 10 محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے ڈویژن کے تمام اضلاع کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ڈی آئی جی میرپورخاص پولیس رینج ذوالفقار مہر نے اے پی پی سے بات چیت میں بتایا کہ مرکزی جلوسوں کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوسوں کی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 3024 افسران و جوان موجود رہینگے۔

انہوں نے بتایا کہ میرپورخاص ، عمرکوٹ اور تھرپارکر پولیس کے 20 سینئر افسران سمیت 375 این جی اوز، 2203 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل، سی ٹی ڈی اور کرائم برانچ سمیت 244 اہلکار اور ریپڈ ریسپونس اور ریزرو فورس کے 182 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میرپورخاص رینج میں ضلع پولیس کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوسوں کے اطراف کی عمارتوں اور گزرگاہوں پر تعینات کئے گئے ہیں۔

ضلع پولیس میرپورخاص ، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری 10 محرم الحرام کے جلوسوں اور محافل کی نگرانی پر مامور ہے ۔10 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے 108 افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ بنا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔

میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر پولیس 10 محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔\378

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں