ایوان صحافت میرپورخاص کے زیر اہتمام پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی پر شاندارتقریب ، آتش بازی، ملی نغموں سے شہر گونج اٹھا

اتوار 14 اگست 2022 10:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ایوان صحافت میرپورخاص کے زیر اہتمام پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی پر بڑی تقریب اسٹیشن روڈ پر منعقد ہوئی،رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کے بعد قومی پرچم کشائی کی گئی اور دو الگ الگ کیک کاٹے گئے ۔تقریب میں ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار مہر، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) چوہدری اسد علی، پی پی پی رہنماء بلڈر چوہدری حاجی نظام الدین آرائیں، پی پی پی رہنماء جنید بلند، چوہدری اسرار چوہدری انس، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص ڈو یژن حزب اللہ میمن، صدر ضلعی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ شوکت راہموں، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غوث محمد پٹھان، ایکسیئن ہائی وے یونس پھنور، پی ٹی آئی ضلع صدر آفتاب قریشی، سنی تحریک کے صوبائی رہنماء التماس صابری، ایکسیئن احمد سراز، اسسٹنٹ کمشنرز سلیم شیخ، یونس رند، مختیارکار راشد میوو،صدر ضلعی بار ایسو سی ایشن ایڈووکیٹ شوکت راہموں، علامہ ضیاء حیدر نقوی، مفتی ایوب سکندری، یونین کونسل چیئرمین ارشد ہزاروی، حاجی محمد علی، پی پی پی اطلاعات سیکریٹری ضلع میرپورخاص عبدالسلام میمن،ملک راجہ عبدالحق ، پاکستان میڈیا کونسل سندھ کے سرپرست ملک غفار، ملک لیاقت، یو سی چیئرمین میر علی رضاٹالپور ،حاجی یوسف گایا، ملک محمود صابری، ملک حاجی اقبال، ملک حاجی احسان، انچاج سی آئی عنایت زرداری، انچارج ڈی آئی بی میرپورخاص دانش بھٹی، ایڈووکیٹ نظیر ملک، ایڈووکیٹ غلام نبی میوو، خازن ضلع میرپورخاص ،ایڈووکیٹ میر جنید ٹالپر، سابق ضلع صدر بار ایسو سی ایشن میرپورخاص میر پرویز اختر ٹالپور، ایڈووکیٹ وقار ملک، ایڈووکیٹ عدنان خرم، قاضی رضا ٹنڈو جان محمد، ایوان صحافت ٹنڈو جان محمد کے صدر شہزاد سومرو ، صحافی ایڈووکیٹ احمد سعید قائم خانی، ایم کیو ایم پاکستان زونل کمیٹی میرپورخاص زون کے انچارج خالد تبسم زون کی پوری ٹیم، جماعت اسلامی کا وفد،عبدالرشید شیخ عاصم شیخ، تاجر رہنماء امین میمن، کامران میمن، ڈاکٹر گل آر نانکانی، ایس ایچ او ٹاؤن پولیس اسٹیشن غازی راجڑ، ایس ایچ او محمود آباد پولیس اسٹیشن میر محمد کیریو، آ ٹا چکی ایسو سی ایشن کے گل محمد پھنور، محب مہر، بلدیہ موباٰ ئل مارکیٹ کے صدر چوہدری آصف، شیر محمد درس سمیت سیاسی، سماجی، مذ ہبی، تاجر، وکلاء، ڈاکٹرز سمیت سینکڑوں معزز شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں نامور سندھ کے فنکارہ خشبو لغاری کی جانب سے قومی ملی نغمے پیش کئے گئے، شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونچ اٹھا ، شاندار آتش بازی اور بڑی اسکرین پر قومی ملی نغموں سے شرکاء لطف اندوز ہوتے رہے ، پاک رینجرز پولیس اور اسپیشل پولیس نے تقریب میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ۔ایوان صحافت کے سرپرست ایڈووکیٹ ہاشم شر، ایوان صحافت میرپورخاص کے رکن منیجنگ کمیٹی فلک شیر، صدر ایوان صحافت محمد وارث خاصخیلی، نائب صدر مختیار کیریو، جنرل سیکرٹری اظہر چدڑ فضل شر، غفار رند نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنر ، ڈائریکٹر اطلاعات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات، اسسٹنٹ کمشنرز، پاکستان رینجرز سمیت مختلف محکموں کے افسران، سیاسی سماجی مذ ہبی شخصیات وکلاء ڈاکٹرز ، تاجر برادری سمیت تمام معزز شہریوں کی شاندار جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا،تقریب میں کمپیئرنگ فرائض ملک کے نامور کمپیئر ٹی وی اینکر دانش مہدی نے فرائض سر انجام دیئے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں