میرپورخاص، پولیس کا چھاپہ ، 340 پاسپورٹ بر آمد ، ملزمان گرفتار

اتوار 14 اگست 2022 13:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) میرپورخاص میں انچارج سی آئی اے پولیس عنایت علی زرداری، انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی نے مشترکہ کاروائی میں میرپورخاص کے علا قے ستار نگر موچی پاڑا میں رہائشی مکان پر چھاپہ مارکر 340 پاسپورٹ بر آمد کر لئے ،ملزمان ڈیون کمار عرف ڈی کے ارجن، چیتن اور نارائن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ارجن اور نارائن کو گرفتار کر کے مقامی خصوصی عدالت پیش کر کے ریمانڈ لے لیا گیا پولیس کے مطابق ملزمان پڑوسی ملک بھارت اور دیگر ممالک کی ایمبسیز سے جعلی ویز اور کاروبار کے اسٹیکرز اسٹپمپ اور فارملٹیز کرنے کے بعد لوگوں سے لا کھوں روپے بٹور کر بیرون ملک بھیجنے کا دھندہ کرتے تھے، ارجن اور نارائن ، ملزمان کا ماسٹر مائینڈ ڈیون کمار عرف ڈی دبئی میں موجود ہے ، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں