پاکستان اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے، ڈی آئی جی میرپورخاص

اگر ہمیں آزاد وطن کی قدر محسوس کرنی ہے تو بوسینیا، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی حالت زار کو دیکھ کر محسوس کریں،ذوالفقارعلی مہر

اتوار 14 اگست 2022 17:30

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) ڈی آئی جی پولیس ذوالفقار علی مہر نے کہا ہے کے پاکستان اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کمشنر کمپلیکس میرپورخاص میں جشن آزادی پاکستان کی 75 سالا ڈائمنڈ جوبلی کی پروقار مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے ہری رام کشوری لعل، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن اور ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن رٹائرڈ اسد علی چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کے یہ ملک ہمارے ابائواجداد نے بڑی تکلیفوں اور قربانیوں سے حاصل کیا ہے اگر ہمیں آزاد وطن کی قدر محسوس کرنی ہے تو بوسینیا، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی حالت زار کو دیکھ کر محسوس کریں انہوں کہا کے ہر چیز محنت اور قربانی سے ملتی ہے ہمیں اپنی نسلوں کو تعلیم سمیت زندگی کے ہر شعبہ جات میں محنت سچائی ایمانداری کے ساتھ آگے بڑھ کر اپنے ملک کو مزید ترقی یافتہ اور مظبوط بنانا ہے ہمارا ملک ایٹمی طاقت ہے اور آج بھی دشمن پاکستان کے نام سے کانپتا ہے جب کے پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کیتحت مکمل تحفظ حاصل ہے پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائمندگی کرتا ہے تقریب میں اسکولز کے بچوں نے تلاوت قرآن پاک، نعت، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیئے ایم پی اے ہری رام کشوری لعل نے تقریب میں حصہ لینے والے اسکول کے بچوں میں 50 ہزار دینے کا اعلان کیا تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت، ڈائریکٹر انفارمیشن حزب اللہ میمن، ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن دیدار حسین وگن، ای ڈی سی ون پریم چند، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غوث محمد پٹھان، سیاسی سماجی کاروباری شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس کے بعد شرکاع نے کمشنر کامپلیکس میں پودے بھی لگائے آخر میں ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے انجمن تاجران کی صدر انیس الرحمن شیخ، جنرل سیکرٹری امین میمن کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا بھی دورہ کیا مرکزی تقریب کے علاوہ ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن حزب اللہ میمن نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن میرپورخاص، سرپرست اعلی ایون صحافت میرپورخاص ھاشم شر، صدر وارث خاصخیلی، جنرل سیکریٹری اظھر چھڈر نے ایوان صحافت، صدر میرپورخاص پریس کلب نذیر پنھور، جنرل سیکرٹری عاطف بلوچ نے میرپورخاص پریس کلب، پرنسپل کامپریھینسو ھائی اسکول جمیل قریشی نے کامپریھینسو ھائی اسکول مین جشن آزادی کی تقریب منعقد کی اس کے ساتھ دیگر مقامات پر بھی جشن آزادی کی تقریب جوش اور جذبی سے منائی گئی اور کیک کاٹے گئے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں