اسلام دشمن عالمی قوتیں مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کررہی ہیں،سید ریاض حسین شاہ

منگل 24 مارچ 2015 13:57

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) اسلام دشمن عالمی قوتیں مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کررہی ہیں اس لئے مسلم ممالک ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد اور بھائی چارہ کریں اور قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوکر اسلام دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سید ریاض حسین شاہ مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان نے کوٹ غلام محمد منعقدہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کررہے ہیں اس لئے مسلم ممالک ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد بھائی چارہ قاء مکریں اور قرآن کی تعلیم اور سنتوں پر عمل پیرا ہوکر اسلام دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دیں۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ میں بدی کی قوتوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جو آگ تم جلا رہے ہو یہی آگ تمہیں جلا کر راکھ کردے گی، جس دل میں حضور پاک کی محبت ہ اسے دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دلاؤ، مسجد مدرسوں کو آباد کرو، اللہ تعالیٰ عزوجل کو یاد کرو، بھلائی اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو اور اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کرو تاکہ اللہ تعالیٰ عزوجل ہم سے راضی ہو جائے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں