برساتی پانی نہ نکلنے سے جھڈو تعلقہ کے 40 سے زائد گاؤں ڈوبنے کے خطرات بڑھنے لگے

پیر 3 اگست 2015 16:25

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) برساتی پانی نہ نکلنے سے جھڈو تعلقہ کے چالیس سے زائد گاؤں ڈوبنے کے خطرات بڑھنے لگے ، نقل مکانی شروع،علاقہ مکینوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھرنا ،جھڈو و گرد ونواح کے علاقوں میں حالیہ مون سون کی برساتوں کا سلسلہ تو ایک ہفتہ قبل رک گیا مگر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے جھڈو تعلقہ ابھی تک برساتی پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، جھڈو تعلقہ کے گاؤں حاجی اکرم ہوت ، گاؤں احمد شاہ ، ، گاؤں در محمد چانگ ، گاؤں جان محمد ہوت ، گاؤں جاڑو کھوسہ ، گاؤں چودھری پرویز جٹ ، گاؤں ذوالفقار واھلہ سمیت دیگر گاؤں کے مکینوں نے غلام محمد ہوت ، پرویز جٹ ، اسماعیل نوھانی ، امام علی شاہ ، گل محمد چانگ سمیت دیگر کی سربراہی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور تعلقہ انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ علاقے کے بااثر زمینداروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لئے زمینوں کا پانی نکال کر ہمارے گاؤں کی جانب چھوڑ دیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ، مختیار کار اور دیگر افسران بااثر زمینداروں کے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ہیں ، پریز جٹ نے کہا کہ ہمارے چالیس سے زائد سے گاؤں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، ہماری کروڑوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہے ،جانور مرگئے ، گھروں میں پانی بھرا ہوا ہے مجبوراً ہم نقل مکانی کررہے ہیں مگر انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، علاقہ مکینوں نے کمشنر میر پور خاص و ڈپٹی کمشنر میر پور خاص سے مطالبہ کیا کہ جھڈو تعلقہ کی دیھ 354.343 سمیت مزکورہ گاؤں سے برساتی پانی فوری نکالا جائے اور ہمیں تباہ ہونے سے بچایا جائے �

(جاری ہے)

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں