بی ایچ یو مانجھی پور میں دوسرے ڈاکٹرکی تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 7 نومبر 2015 17:04

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء ) بی ،ایچ ،یو مانجھی پور میں دوسرے ڈاکٹرکی تعیناتی عمل میں نہ لائی جا سکی جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج معالجہ میں بد ستور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔دوسرے ڈاکٹر تعیناتی کیلئے چند ماہ قبل پی پی آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر کا وعدہ ایفا نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی ،ایچ ،یو مانجھی پور میں مریضوں کا رش ہونے کی وجہ سے موجودہ تعنیات میڈیکل آفیسر عدم دلچسپی کی وجہ سے چند ماہ قبل پی ،پی ،ایچ ،آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نے بی ،ایچ ،یو کا دورہ کیا تھا اور وہا ں پر او ،پی ،ڈ ی چیک اور دیگر مسائل معلوم کرنے کے بعد وہاں پر موجودہ ڈسٹر کٹ سپورٹ منیجر ضلع جعفرآباد ،صحبت پور نے بی ،ایچ ،یو مانجھی پور میں ایک مزید ڈاکٹر جو حاضر باش تعنیات کرنے کا اعلان کیاتھا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود دوسرا ڈاکٹر تعنیات نہ ہو سکا مریضوں کی بد ستور علاج میں مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ بی ،ایچ ،یو مانجھی پور ایک گنجان آباد علاقہ ہے بلوچستان کے علاوہ سندھ کے مریض بھی اسی ہی بی ،ایچ ،یو سے اپنا علاج کرواتے ہیں عوام کا خیال رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے فوری بی ،ایچ ،یو مانجھی پور میں وعدہ کے مطابق وہی ڈاکٹر تعینات کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں