کوٹ غلام محمد پی پی سٹی نائب صدرعلی حسن خاصخیلی کے چچا انتقال کر گئے

پیر 21 دسمبر 2015 16:44

کوٹ غلام محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کاپراناجیالا اورپی پی سٹی نائب صدرعلی حسن خاصخیلی کا سگاچاچاامیرحسن خاصخیلی دل کادورہ پڑجانے کی وجہ سے اچانک انتقال کرگیا،مرحوم کی عمرتقریبا 58سال تھی مرحوم امیرحسن خاصخیلی کی نماز جنازہ نیوسٹی ہاؤسنگ اسکیم گراؤنڈ پراداکی گئی نماز جنازہ میں عزیزواقارب اورعلاقے کے باشندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مرحوم امیرحسن خاصخیلی کو قدیمی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں