ڈی آئی جی نے بھتہ خوری اور فرائض میں غفلت برتنے پر آٹھ سپاہیوں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا

جمعرات 23 فروری 2017 21:56

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء)ڈی آئی جی نے بھتہ خوری اور فرائض میں غفلت برتنے پر آٹھ سپاہیوں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید عالم اوڈھو نے بھتہ خوری ،تشدداور فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں محمد پرویز نیازی ،علی اکبر ،غلام حسین ،محمد حنیف،علی رضا بلوچ،سرفراز،زوہیب سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں