میر پور خاص ضلع کونسل کا 4ماہ کے لیے 20کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا

منگل 28 فروری 2017 19:28

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) ضلع کونسل میرپورخاص کا بجٹ اجلاس چیئرمین میرانور ٹالپور کی صدارت میں غلام نبی شاہ ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر چیئرمین نی20,03,39,000روپے کا 4ماہ کیلئے بجٹ پیش کیا انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کی بچت/= 1,87,1,000روپے اخراجات کا اندازہ 19,9797100/=روپے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے 40لاکھ روپے کانٹجنسی کی مد میں 11688000/=لازمی اخراجات کیلئے 10لاکھ روپے،ملازمت کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کی مالی امداد کیلئے 10لاکھ روپے،مینگو فیسٹیول کیلئے ایک لاکھ، فلوور شو کیلئے 50ہزار ،پریس کلب گرانٹ کیلئے ایک لاکھ، مساجد اور مدرسے میں دینی تعلیم کیلئے 50ہزار،صحت اور تعلیمی اداروں کیلئے 50ہزار ،غرباء کی امداد کیلئے 2لاکھ روپے،پبلک اسکول کیلئے 10لاکھ روپے ،کھیلوں کیلئے 5لاکھ روپے،معذوروں کیلئے 2لاکھ روپے ،ملازمین کے ذہین اور غریب شاگردوں کیلئے اسکالر شپ 5لاکھ روپے،قدرتی آفات کیلئے 30لاکھ روپے،چیئرمین وائس چیئرمین اور ممبران کا اعزازیہ کیلئے 20لاکھ روپے ،اور میڈیکل کیلئے 5لاکھ روپے،ترقیاتی اخراجات کیلئے 6کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں بجٹ اتفاق رائے پاس کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے کہا کہ ضلع کونسل کے آفس کی بلڈنگ مرمت ،آرائش اور فرنیچر کی خریداری کیلئے 2کروڑ90لاکھ روپے ،اور ضلع کونسل کے نئے ہال کی تعمیر کیلئے 10کروڑ کی پی سی ون تیار کرکے حکومت کو ارسال کی گئی ہے اجلاس میں کونسل ممبر چودری نصیر نے کہاکہ میرپورخاص شہر کی حالت بہت خراب ہے اس لیئے ترقیاتی فنڈ میں اضافے کیلئے حکومت کو لکھا جائے کانجی رانو بھیل نے کہا کہ کونسل کی دوکانوں کا کرایہ اور موبائل ٹاور ٹیکس میں اضافہ کیا جائے غیر مسلم شاگردوں کیلئے بھی فنڈ رکھے جائیں نادرا آفس انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے عمل کو تیز کیاجائے غریب لوگوں کو بلاجواز تنگ کرنے گریز کیا جائے کونسل ممبر کے تصدیق کو قابل قبول کیا جائے شمیم جھنڈیر ،علی نواز مری اور ممتاز جروار نے کہا کہ سول ہسپتال کی انتظامیہ کا قبلہ درست کیا جائے،غریب مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں او ر غریبوںکو پریشان کرنے سے روکا جائے محکمہ تعلیم کی بایو میٹرک ٹیموں کو دیہی علاقوں میں بھی دورے کرنے کا پابند کیا جائے بند اسکولوں کو کھلوایا جائے ابو بکر رند نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے فنڈز اور پریس کلب گرانٹ میں اضافہ کیا جائے مردم شماری کے متعلق آگاہی سیمینار کرائے جائیں عظمینہ چانڈیو نے کہا کہ نادرا کو غیر ضروری کوائف مانگنے سے روکا جائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iزاہد میمن نے کہا کہ کونسل کے ممبران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ انتظامی اجلاسوں میں کمیٹی کے ممبران کو شامل کیا جائے تا کہ عوامی مسائل کے حل کرانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں