میرپورخاص میونسپل کمیٹی کا 7کروڑ روپے سے زائد بجٹ پیش کردیا گیا

منگل 28 فروری 2017 19:46

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) میرپورخاص میونسپل کمیٹی کا بجٹ اجلاس چیئرمین فاروق جمیل درانی کے صدارت میں جناح ہال میں ہوااس موقع پر چیئرمین نی723987257روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ اور پنشن کیلئے 27226400روپے،ہنگامی اخراجات56730000،گرانٹس2950000،ترقیاتی اخراجات205200000،لازمی اخراجات64598833،روینیو اخراجات601742834،کیپیٹل اخراجات122244423روپے مختص کئے گئے ہیں چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم نے 120175روپے کا بچت بجٹ پیش کیا ہے اور کہا کہ جلد 129خاکروب بھرتی کئے جائیں گے ،واٹر سپلائی اسکیموں کی مرمت و بحالی اور تالابوں کی صفائی کیلئے 4کروڑ 20لاکھ روپے ،غریب عورتوں کی بہبود کیلئے 4لاکھ ،سڑکوں نالیوں گٹروں ،واٹر سپلائی ، سی سی روڈ کی تعمیر تالابوں کی صفائی کیلئے 20کروڑ 52لاکھ ، سیوریج کیلئے 3کروڑ 95لاکھ ، سنیٹیشن گاڑیوں کی خریداری کیلئے 80لاکھ ، گٹروں کی صفائی کیلئے 25لاکھ ،رٹائرڈ اور دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے ورثاء کی مالی امداد کیلئے ایک کروڑ 30لاکھ روپے رکھے گئے ہیںبجٹ اتفاق رائے سے پاس کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چیئرمین فرید احمدخان ،چیف میونسپل آفیسر،ممبران اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں