میرپورخاص، نیشنل گیمز میں4ڈویژنوں کے ووشو کے کھلاڑی نظر انداز، سندھ ایسوسی ایشن نے ٹرائل کرائے بغیر کراچی کے ووشو کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

جمعہ 21 دسمبر 2012 21:52

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21دسمبر۔ 2012ء) لاہور میں ہونیو الے نیشنل گیمز میں4ڈویژنوں کے ووشو کے کھلاڑی نظر انداز سندھ ایسوسی ایشن نے ٹرائل کرائے بغیر کراچی کے ووشو کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔میرپور خاص ،لاڑکانہ،حیدرآباد اور سکھر ڈویژنوں کے کھلاڑیوں میں شدید مایوسی،ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے خلاف مظاہرے،تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے نیشنل گیمز کیلئے ووشو سندھ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار ذلفی نے4ڈویژنوں کے کھلاڑیوں کو نظرانداز کرکے صرف کراچی ڈویژن کے کھلاڑیوں کو بغیر ٹرائل کرائے انتخات کرلیا ہے جس کے باعث چارڈویژنوں میرپورخاص،لاڑکانہ،حیدرآباد اور سکھر کے ووشو کے کھلاڑیوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے اور اشتعال پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر ووشو ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر امجد کاظمی نے بتایا کہ ووشو سندھ کے سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار ذلفی نے نیشنل گیمز کے حوالے سے ہونے والے ٹرائل کے متعلق تحریری طورپر آگاہ نہیں کیا کہ ٹرائل منعقد کرانے سے قبل آپکو آگاہ کیاجائے گا لیکن سندھ کے سیکرٹری نے ٹرائل کرائے بغیر صرف کراچی ڈویژن کے ووشو کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے ۔

جو کہ سندھ کے دیگر چار ڈویژن کے کھلاڑیوں کو نذر انداز کرکے ناانصافی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے سیکرٹری کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید محمدعلی شاہ ،پاکستان اولمپک کے صدر سید عارف حسن،سندھ اولمپک کے سیکرٹری احمد راجپوت اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار ذلفی کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ اندرون سندھ کے کھلاڑیوں میں پھیلی ہوئی بے چینی دور ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں