میرپورمیں شجرکاری مہم کوکامیاب کرنے اور احاطہ ضلع کچہری میں سکیورٹی کے جملہ انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 7 جولائی 2018 16:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) ضلع میرپورمیںشجرکاری مہم کوکامیاب کرنے اور احاطہ ضلع کچہری میں سکیورٹی کے جملہ انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی اے مرزاکلیم جرال، ڈی ایس پی چوہدری انصر، انفارمیشن آفیسرمحمدجاوید ملک، بارکے سیکرٹری جنرل، کشمیرالیکٹرانک میڈیاکے صدر سید سجادبخاری اور مسلم ہینڈ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ڈی سی گارڈن،چترپڑی قبرستان سمیت نیوسٹی ، بے نظیر بھٹوشہید میڈیکل کالج، تمام پولیس اسٹیشن ہا، سکولوں کالجوں سمیت تمام ایسی جگہوں جہاں درخت نہیں ہیں وہاں شجرکاری کی جائے اور اس سلسلہ میں پودوں کی حفاظت کویقینی بنایاجائے گا۔ اجلاس میں طے پایاکہ ضلع میرپورمیں ایسے پودا جات لگائے جائیں جوماحول ک لحاظ سے مطابقت رکھتے ہوں اور اس سے ہماراقدرتی ماحول متاثرنہ ہو۔ضلع کچہری کی سکیورٹی کے سلسلے میں فیصلہ کیاگیاکہ ضلع کچہری میں داخلے کے لیے باقاعدہ چیکنگ سسٹم ہوناچاہیے اس طرح پارکنگ سمیت دیگر معاملات کے لیے تجاویز کی روشنی میں حتمی لائحہ عمل اختیارکرنے کابھی فیصلہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں