مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5مسافر جاں بحق ،14زخمی

جاں بحق ہونیوالے افراد جنازہ میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ گئے تھے ،پنجوڑا کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئے‘ پولیس

اتوار 5 نومبر 2017 18:40

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2017ء) گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5مسافر جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسافروین تیز رفتاری کے باعث پنجوڑا کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 مسافر جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی مسافروں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میرپور پہنچادیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد جنازہ میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ گئے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں