تحریک لبیک یا رسول اللہؐ پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کل میرپور آئیں گے

مختلف مقامات پر استقبالیہ ‘ختم نبوت کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے

جمعہ 29 دسمبر 2017 15:29

تحریک لبیک یا رسول اللہؐ پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کل میرپور آئیں گے
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2017ء) تحریک لبیک یا رسول اللہؐ پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی آج مورخہ 30دسمبر کو اولیاء اکرام کی سر زمین میرپور میں امیر تحریک لبیک یا رسول اللہؐ علامہ خادم حسین رضوی دو دن کے دورہ پر میرپور تشریف لائیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر خطابات فرمائیں گے 30دسمبر کو ہی میرپور آزاد کشمیر میں مرکزی دفتر کا افتتاح اور بعداز نماز عشاء عوامی میرج ہال میرپورمیں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے جبکہ31دسمبر کو بعداز نماز ظہر ڈڈیال کے مقام پر ختم نبوت ؐ سے خطاب اور بعداز نماز مغرب چکسواری کے مقام پر تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے دفتر کا افتتاخ اور بعداز نما زعشاء، روپیال میرج ہال میں ختم نبوت ؐ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں ان خیالات کا اظہار امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ آزاد کشمیر علامہ عبدالغفور تابانی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان امیر تحریک لبیک یا رسول اللہؐ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کا منگلا کے پل پر شاندار استقبال کریں گے غازی ممتاز حسین قادری ؒ کے مشن کی تکمیل کیلئے کارکنان اور نظام مصطفی کے قیام کیلئے علامہ خادم حسین رضوی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں آزاد کشمیر کے عوام علامہ خادم حسین رضوی کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ان کے ساتھ ہیں امیر المجاہد علامہ خادم حسین رضوی کا میرپور آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں