جرمن شہری کی خودکشی، لاش سفارتخانے کے حوالے

بظاہرلگتا ہے جرمن شہری نے نوکری سے نکالے جانے پر خودکشی کی ہے،ایس ایس پی حیدر بخاری

پیر 3 دسمبر 2018 16:26

جرمن شہری کی خودکشی، لاش سفارتخانے کے حوالے
اسلام آباد/میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) منگلاپاور ہائوس میر پور آزاد کشمیر میں کام کرنیوالیجرمن شہری سورن ڈینیل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پوسٹ مارٹم کیبعد لاش سفارت خانے کیحوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی حیدربخاری کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جرمن شہری سورن ڈینیل کے خود کو گولی مارکر کے خودکشی کرنے کی تصدیق ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش جرمن سفارت خانے کے حوالے کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ جرمن شہری ملٹی نیشنل کمپنی میں کنٹریکٹ ملازم تھا اور اسے کچھ عرصہ پہلے نوکری سے نکال دیا گیا تھا، بظاہرلگتا ہے جرمن شہری نے نوکری سے نکالے جانے پر خودکشی کی ہے۔جرمن شہری سورن کی لاش ہفتے کی رات 1 بجے کے قریب منگلا ریسٹ ہائوس میں ایک کمرے سے ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں