ڑ* حیسکو میر پور خاص کا بجلی چوروںاورنا دہندگان کے خلاف کریک ڈاو،ْن جاری

i بجلی چوری کے درجنوں کنکشن پکڑ کرلاکھوں روپے جرمانے

اتوار 17 نومبر 2019 22:20

*میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) حیسکو میر پور خاص کی جانب سے بجلی چوروںاورنا دہندگان کے خلاف کریک ڈاو،ْن جاری۔تفصیلات کے مطابق ،ایس،ڈی ،او، سٹلائٹ ٹائون وقار سلیم نے بجلی کے نا دہندگان ، اور کنڈہ کنکشنوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ،بخاری ٹائو ن ،سٹلائٹ ٹائون مکہ مسجد ،ہاشم نگر ،جرواری شاخ و دیگر علاقوں میں بجلی چوری کے درجنوں کنکشن پکڑ کرلاکھوں روپے جرمانے کر دیئے اوران کی بجلی منقطع کر دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ،ایس ،ڈی ،او سٹلائٹ ٹاو،ْن وقار سلیم کا کہنا تھا کہ یہ کریک ڈائون حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالحق میمن کی ہدایات کی روشنی میں شروع کیا گیا ہے جس میں ہم نے درجنوںبجلی چوروںکے کنکشن ،نادہندگان اور کنڈہ کنکشنوں کے خلاف کاروائی کی ہے اورساتھ ساتھ بجلی چوروں کے خلاف سٹلائٹ ٹائون تھانے میں ایف ،آئی ،آر کیلئے لیٹر بھی جمع کرا دیئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے اسٹاف کے ساتھی جن میں سکندر مہر ، ایل ،ایس عمران و دیگر جو کہ بڑی جاں فشانی سے کام کر رہے ہیں، جب تک ہم کنڈہ کلچر کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیتے اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے، اور کسی قسم کا کوئی دبائو قبول نہیں کریں گے ہم نے بجلی چوروں اور نا دہندگان کے کنکشن کاٹ کر جرمانے کے بل دے دیئے ہیں جب تک بجلی کا بل ادا نہیں کیا جائے گا کنکشن بحال نہیں کیا جائے گا ۔

#

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں