کمشنر میرپور ڈویژن کی زیرصدارت شجرکاری مہم کے سلسلہ میں اجلاس،عوام زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر مہم کو کامیاب بنائے، چوہدری محمد رقیب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 جولائی 2020 19:17

کمشنر میرپور ڈویژن کی زیرصدارت شجرکاری مہم کے سلسلہ میں اجلاس،عوام زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر مہم کو کامیاب بنائے، چوہدری محمد رقیب
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) موسم برسات میں شروع ہونے والی شجرکاری مہم کے سلسلہ میں کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب خان کی زیر صدارت ایک میٹنگ مورخہ24جولائی 2020?ء کو دفترہذامیں منعقد ہوئی جس میں تمام افسران نے شرکتکی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور(نمائندہDG)، ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاوٴسنگ اتھارٹی میرپور،طاہرممتازخان ڈپٹی کمشنر میرپور، سیلمان خان ناظم جنگلات تجدیدمیرپور، پروفیسر نذرحسین ڈویڑنل ڈائریکٹر کالجز، چوہدری محمد ایوب کلکٹر امور منگلا ڈیم میرپور، طاہرمحمودمرزاایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور کمشنر میرپور ڈویڑن نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میرپو رمیں اس وقت 20فیصد جنگلات باقی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اب چونکہ ایک وسیع پیمانے پر حکومتی سطح پر شجر کاری کی مہم شروع ہوچکی ہے جس کا ہمیں فائدہ اْٹھاتے ہوئے زیادہ زیادہ ماحول دوست اور مقامی درخت لگانے چاہیے۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کے دوران کوئی آگاہی مہم /Compaignوغیرہ نہیں کی جاتی، جس کی وجہ سے لوگوں میں اس نسبت آگاہی اور درختوں کی پیداوار میں اضافہ کا رحجان پیدا نہیں ہوتا۔

ضلع میرپو رمیں شجر کاری کے سلسلہ میں مختلف محکمہ جات نے کیا کیا اقدامات /کارروائیاں کی ہیں کی نسبت محکمہ جنگلات کے ترقیاتی شعبے کے نمائندہ عمران شفیع،مہتمم جنگلات نے شرکاء میٹنگ کو بتایا کہ ہمارے پاس مختلف ترقیاتی منصوبہ جات ہیں جن کے تحت مستقبل میں شجر کاری مہم کے دوران مختلف اقسام نوع کے درختان لگائیں جائیں گے۔ علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے مستقبل قریب میں 10 ملین درختوں کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔

جس میں ان اہداف کے حصول کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس وقت محکمہ جنگلات کے پاس تقریباًچار لاکھ پودے موجود ہیں جو مختلف سرکاری ادارہ جات اور غیر سرکاری تنظیموں کو اْن کی ڈیمانڈ کے مطابق مفت پودے فراہم کئے جائیں گے۔ عوام الناس کو یہ پیش کش بھی کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص /ادارہ /تنظیم تقریباً40کنال اراضی شجرکاری کے لئے فراہم کرئے تو محکمہ جنگلات اس کی نسبت تمام سہولیات از قسم پودوں کی مفت فراہمی، پلانٹیشن بذریعہ محکمانہ لیبر، تکنیکی رائے اور درختوں کی پرورش کے لئے دیگر ضروری معاونت فراہم کرے گا۔

البتہ اس اراضی پر لگائے گئے پودا جات کی دیکھ بھال /حفاظت کی ذمہ محکمہ جنگلات کی نہ ہوگی بلکہ حفاظت /دیکھ بھال کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ شخص /ادارہ /تنظیم کے ذمہ ہوگی۔ محکمہ جنگلات کی جانب سے چند جگہوں /علاقوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جن میں شجر کاری کیلئے کو شش کی جارہی ہے۔ ضلع میرپور میں لہڑی بیلہ، چترپڑی قبرستان، مواہ اور دھان گلی انٹری پوائنٹ پر اگلے چند دنوں تک شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں