کامرس نیوز*

میرپور خاص :گندم کی نئی فصل مارکیٹ پہنچ گئی اوپن مارکیٹ میں گندم 11 سے 12 سو روپے فی من میں خریدی گئی

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

ْ میر پورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)ضلع میرپورخاص میں گندم کی کٹائی عروج پر پہنچ گئی اور نئی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق میرپورخاص ضلع میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کاشت کی گئی اور پیداوار کا تخمینہ تقریباً42 لاکھ من لگایا گیاہے، سندھ حکومت نے اس سال گندم کی امدادی قیمت 13 سو روپے فی من مقرر کی ہے۔کاشتکاروں کو شکایت ہے کہ تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود ضلع بھر میں گندم کا کوئی سرکاری خریداری مرکز اب تک قائم نہیں کیا گیا، جس کے باعث کاشتکار اپنی گندم مڈل مین کو یا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔اوپن مارکیٹ میں اس وقت گندم 11 سے 12 سو روپے فی من میں خریدی جارہی ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں