ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ،موثر چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

غریب فاقوں پر مجبور، من مانے ریٹ کی وجہ سے غریبوں کی چیخیں نکل گئی ں

بدھ 26 اپریل 2017 14:51

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ،موثر چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، غریب فاقوں پر مجبور، من مانے ریٹ کی وجہ سے غریبوں کی چیخیں نکل گئی غریب عوام پرشان حال، ضلعی انتظامیہ چیکنگ کیلے جاتلاں کی طرف بھی رخ کریں اور من مانے ریٹ لگانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جاتلاں میں جگہ جگہ منی سٹینڈ بن چکے ہیں سڑک کے دونوں اطراف غیر قانونی پارکنگ ہونے کی وجہ سے شاپنگ کیلے آنے والے خواتین و حضرات کو دشواری کا سامنا ہے اتنا بڑا بس سٹینڈ ہونے کے باوجود بھی گاڑی مالکان وہاں جانے کا نام نہیں لیتے، ٹریفک پولیس جاتلاں میں سڑک کے کنارے کھڑی تمام گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں عوام علاقہ کا ضلعی انتظامیہ میرپور کے اعل حکام سے بھر پور مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور کے اہم تجارتی مرکز جاتلاں میں مسائل گردش کرنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں اعلی حکام کو سب ٹھیک کی رپورٹ دینے والے مین بازار کے ساتھ ساتھ بازار کے اندر بھی چیکنگ کریں تنگ گلیاں اور سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے سڑک کے کنارے گندگی کے ڈھیر وں نے عوام کو زہینی مریض بنا دیا ہے عوام علاقہ نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ میرپور کے اعلی حکام سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ جاتلاں میں موثر چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے اور سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ شاپنگ کیلے آنے والے خواتین و حضرات کو دشواری کا سامنا نہ ہو

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں