جاتلاں ‘رات کی تاریکی میں کار نہر میں گر گئی ‘ گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ‘تیسرا بال بال بچ گیا

کار کے گرنے کی اطلاع پر سیکٹروں افراد موقع پر جمع ہو گے ‘نہر سے ایک ڈیڈ باڈی نکال لی گئی

جمعہ 9 جون 2017 15:37

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) رات کی تاریکی میں کار نہر میں گر گئی کار میں سوار دو افراد جاں بحق ہو گے جبکہ تیسرا بال بال بچ گیا کار کے گرنے کی اطلاع پر سیکٹروں افراد موقع پر جمع ہو گے نہر سے ایک فرد کی ڈیڈ باڈی نکال لئی گئی جب کے دوسرے کی تاحال ڈیڈباڈی نہ مل سکی ڈیڈ باڈی کی تلاش کیلے غوطے خوروں کو بھی طلب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ایک ہی فیملی کے تین افراد اپنے گھر واپس بھمبر آرہے تھے کہ جاتلاں پل ساہنگ کے قریب رات کی تاریکی میں کار نہر میں گر گئی جس میں سوار بھمبر کے معروف سنئیر صحافی خالد حسین خالد اور ان کا بھانجا عمیر رفیق جاں بحق ہو گے جبکہ ڈرائیور بال بال بچ گیا گاڑی کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی عوام علاقہ سمیت حاجی خالد حسین خالد کے عزیز اقارب بھی موقع پرپہنچ آئے کافی جدو جہد کے بعد معروف سنئیر صحافی خالد حسین خالد کی ڈیڈ باڈی کو نہر سے نکال لیا جبکہ ان کے بھانجا عمیر رفیق کی ڈیڈ باڈی تا حال نئی مل سکی

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں