پولیس تھانہ علی بیگ کا کھڑاک ‘ لاٹری کے نام پر شریف شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار ‘مقدمہ درج ‘تفتیش شروع

جمعہ 14 جولائی 2017 16:54

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) پولیس تھانہ علی بیگ کے انچارج عمران قاسم کا کھڑاک ۔

(جاری ہے)

لاٹری کے نام پر شریف شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع، احسن کاروائی پر عمران قاسم کو عوام علاقہ کی طرف سے خراج تحسین، ملزمان کتنے ہی چلاک کیو نہ ہوں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے شریف شہریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف میری جدوجہد جاری رہیگی عوام علاقہ تعاون کریں تا کہ ایسے نوسر بازوں کا مکمل خاتمہ ہو سکے عمران قاسم جاتلاں کے صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ علی بیگ نے ایس ایس پی اور ڈی ایس پی بھمبر کی خصوصی ہدایات پر پنجاب گجرات کے تین مرد ندیم شہزاد، وقار حسین،شہزاد احمد اور تین عورتیں لبنی،شہناز، اور ارم ساکنان گجرات کو گاڑی نمبریLEC588 بمہ دیگر سامان سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق یہ گروہ گولڈن پرل صابن لیکر شریف شہریوں کو لاٹری کے نام پر لوٹ رہے تھے جس پر کاروائی کر کے ان تمام افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے انچارج پولیس تھانہ علی بیگ عمران قاسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نوسر بازوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہیگی ہمارے لیے تمام لوگ قابل احترام ہیں شریف شہریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر جرائم پیشہ اور نوسر باز کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف آخری دم تک کاروائی جاری رہیگی عوام علاقہ غیر ریاستی لوگوں پر نظر رکھیں جہاں کہیں بھی کوئی مشکوک فرد نظر آئے تو فوری پولیس پولیس کو اطلاع دیں

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں