سہولیات کی فراہمی فقدان نہ ہوتو میرپور میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں‘چوہدری محمود احمد

تاجر پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں‘میونسپل کارپور یشن اپنی عیاشیوں کیلئے سائن بورڈ وں پر لگایا گیا ٹیکس واپس لے

منگل 31 اکتوبر 2017 12:55

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) میرپو ر میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ، لیکن حکومت کی طرف سے سہولیات کی فراہمی کا فقدان ہے ، میونسپل کارپوریشن کی طرف سے نئے ٹیکسوں کا نفاز تاجروں کے ساتھ نا انصافی ہے ، عمارتوں ، دوکانوں پر نصب سائن بورڈ وں پر ٹیکسوںکا نفاز ظلم و زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجراں اتحاد گروپ چوہدری محمود احمد نے پولیس ویلفئیر پلازہ میں کاروباری مرکز گریس فل ملٹی سنٹر کی تقریب میں کیا ۔

انھوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپور یشن اپنی عیاشیوں کیلئے سائن بورڈ وں پر لگایا گیا ٹیکس واپس لے۔ورنہ شہر بھر کے تاجر احتجاج کرنیگے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا تاجروں کے مسائل کو حل کرنا اور انکے حق کیلئے جنگ لڑنا ہے ، ہماری یہ جدو جہد جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ اتحاد گروپ دن بدن مضبوط ہو رہا ہے ۔تقریب میں انکے ہمراہ سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان ، دیگر تاجر راہنما ثاقب بٹ، شیخ وسیم ، محمد اقبال ، بشیر چوہان، دیگر نے شرکت کی،تقریب پہنچے پر ہر تاجروں نے چوہدری محمود احمد کا فقید المثال استقبال کیا، پھولوں کی مالائیں پہنائیں گئی۔اور پتیاںنچھاوڑ کی گئی۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں