پاکستان پنجاب رینجر میںسپاہی بھرتی کیے جانے کے لیے آزادکشمیر کے میرپور ڈویژن کے خواہشمند کی رجسٹریشن بلدیہ ہال کوٹلی اور مجاہد سینٹر بھمبر میں ہو گی

جمعرات 9 نومبر 2017 19:37

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) پاکستان پنجاب رینجر میںسپاہی بھرتی کیے جانے کے لیے آزادکشمیر کے میرپور ڈویژن کے خواہشمند امیدواران کو اب10 نومبر کو رینجر ونگ بری امام اسلا م آباد کے جانے کے بجائے 14 نومبر کو بلدیہ ہال کوٹلی اور 16 نومبر کو مجاہد سنٹر بھمبر میں بطور سپاہی جنرل امیدواروں کی رجسٹریشن ہو گی جس کے لیے تعلیمی معیار کم ازکم مڈل رکھا گیا ہے جبکہ میٹرک ، ایف اے ، ایف ایس سی کو فائنل سلیکشن میں ترجیح دی جائے گی اس طرح عمر کی حد 18 سال سے 30 سال رکھی گی ہے جبکہ 18 سے 22 سال کے امیدواروں کو بھی سلیکشن کے وقت ترجیح دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پنجاب رینجر میں بھرتی ہونے کے خواہشمند امیدواروں رجسٹریشن کے لیے اپنے جملہ کوائف ان کی مصدقہ نقول ،دوعدد فوٹو گراف ، قابلیت کی دیگر اضافی اسناداور دو عدد ڈاک لفافے بھی ہمراہ لائیں گے ۔ڈویژن میرپور کے اضلاع میرپور ، کوٹلی اور بھمبر کے خواہشمند امیدواران میرپور اوربھمبر میں پاکستان پنجاب رینجر میں بھرتی کیے جانے کے شیڈول کے مطابق اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔ پنجاب رینجر ز کی ٹیم کوٹلی اور بھمبر میں 14 اور 16 نومبر کو موجود ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں