ْمیرپور کے تاجروں اور شہریوں کے مفاد کی خاطر اپنی جدو جہد جاری رکھوں گا‘چوہدری محمود احمد

کچھ نام نہاد تاجر لیڈر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات اور خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں انھیںتاجروںکے مفادات سے کوئی غرض نہیں

پیر 13 نومبر 2017 12:50

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) سچ کہنے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا ،میرپور کے تاجروں اور شہریوں کے مفاد کی خاطر اپنی جدو جہد جاری رکھوں گا۔نام نہاد لیڈروں اور میرپور کے وارثوں کے بے نقاب کرتارہو ں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجراں اتحادا گروپ چوہدری محمود احمد نے اپنے بیان میں کیا ، انھوں نے کہا کہ کچھ نام نہاد تاجر لیڈر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات اور خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں انھیںتاجروںکے مفادات سے کوئی غرض نہیں۔

میرپور کے عوام جانتے ہیں کہ میرپور کے عوام کے مسائل پر کون اپنی آواز بلند کرتاہے۔اتحاد گروپ خالصتا تاجروں کا پلیٹ فارم ہے۔ہم کسی بھی سیاسی چھتری کے نیچے کام نہیں کررہے ہیں ۔ہم نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے۔میں نہ ڈرنے والا ہوں اور ہ ہی جھکنے والا میرپور کے عوام کی خاطر اپنی جدو جہد مسلسل جاری رکھوںگا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں