آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے ،سردار مسعود خان

تعلیمی لحاظ سے آزاد کشمیر سب سے آگے ،یونیورسٹیاں سائنس ، ٹیکنالوجی ، بزنس ، مینجمنٹ اور انفارمیشن کے مرکز بنے ہوئے ہیں، صدر آزاد کشمیر مستقبل میں معیاری اور قابل اعتماد سڑکوں کے نیٹ ورک، ریسٹ ہائوسز، پارکوں ، کھیلوں کے میدانوں اور تاریخی مقامات میں آرام گاہوں کی تعمیر اور جدید سہولیات پر توجہ دیں گے،تقریب سے خطاب

پیر 18 دسمبر 2017 17:33

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2017ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تیزی سے ترقی کرنے کے لیے ہمیں اعلیٰ تعلیمی ، صنعتی ترقی کے ذریعے جدت اور ادیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں تمام شراکت داروں خاص طور پر حکومت ، یونیورسٹیوں ، صنعت کاروں اور تارکین وطن کمیونٹی کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔ صدر آزاد کشمیر نے ان خیالات کا اظہار میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مسٹ میر پور میں DICE-2017کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC)برٹش کونسل ، مسٹ اور ڈائس (DICE)کی تعریف کی کہ ان کی کوششوں سے بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبرا ن طلبہ کو قومی DNAکا حصہ بنایا اور انہیں مالی طور پر بہتر اور خود مختار بننے اور آزاد کشمیر کے عوام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بنانے میں موثر طور پر مدد کی ہے۔

(جاری ہے)

صدرمسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں کا ایک وسیع نیٹ ورک موجود ہے ، اور آزاد کشمیر تعلیمی لحاظ سے سب سے آگے ہے۔

یونیورسٹیاں اب سائنس ، ٹیکنالوجی ، بزنس ، مینجمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز بنے ہوئے ہیں۔ خواتین گریجویٹس مارکیٹنگ میں داخل ہو رہی ہیں۔ جو کہ کاروباری اعتبار سے مناسب اور خوش آئند ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر تبدیلی اور مواقع کا حامل ریاست ہے انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے آزاد کشمیر میں اقتصادی انقلاب لانے کے لیے انفراسٹرکچر ، سڑکوں کی تعمیر ، توانائی ، صنعت ، زراعت اور ٹیلی مواصلات میں تیزی سے کام شروع کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 3Gاور 4Gٹیکنالوجی جلد ہی پورے آزاد کشمیرمیں مہیا کر دی جائے گی ، اور اس میدان میں نئی نسل کے لیے 5Gبھی تیار کیا جائے گا۔ صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ کہ اگلے چھ سات سالوں میں نیلم جہلم ، گلپور ، کروٹ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس مکمل ہو جائیں گے جس سے توانائی کی پیداور تین گنا بڑھ جائے گی۔ اسی طرح دس سے پندرہ سالوں میں آزاد کشمیر اپنی صنعتی اور گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے بعد اضافی چھ ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کو فراہم کر سکے گا۔

کیونکہ آزاد کشمیر آٹھ ہزار میگا واٹ بجلی پید اکرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ صدر نے کہا کہ سی پیک کے تحت میر پور کو خصوصی صنعتی زون بنایا جا رہا ہے جو اس خطے کا گیم چینجر کہلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر میگا پراجیکٹس میں مانسہرہ میر پور ایکسپریس وے ، کوہالہ، کروٹ ہائیڈرو پراجیکٹس سے ملایا جائے گا۔ صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر معدنیات کا خزانہ ہے جہاں سنگ مرمر ، گرینائٹ ، فاسفیٹ ، گریفائیٹ ، سونے اور کوئلے کی بڑی مقدار کے علاوہ روبی ، نیلم ، ٹور ملین جیسے قیمتی پتھروں جیسے ذخائر بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے ساتھ جدید ریسرچ ، جدید مشینری اور ماہر کاریگروں کے ذریعے نجی شراکت داری سے زیادہ معدنی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ ہم مستقبل میں معیاری اور قابل اعتماد سڑکوں کے نیٹ ورک، ریسٹ ہائوسز، پارکوں ، کھیلوں کے میدانوں اور تاریخی مقامات میں آرام گاہوں کی تعمیر اور جدید سہولیات پر توجہ دیں گے۔

جس سے سیاحوں سے کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں مدد ملے گی، اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اس کے لیے ہمیں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مدعو کر سکتے ہیں۔ صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ افرادی قوت، اعلیٰ تعلیم پر مبنی شرح ، خام مالوں کی دستیابی اور تربیت یافتہ کارکنوں ، ہنرمندوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی اقتصادی مارکیٹ کو مختلف شعبوں کے ساتھ موجودہ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ منسلک کیا جانا ضروری ہے ، تاکہ اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو سکے۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ نئے کاروباری اداروں کے قیام اور آغاز کے وقت تاجروں کو مقامی ماحول سے واقف ہونا ضروری ہے۔ اور اس سلسلے میں نئے رجحانات کو پذیرائی ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ٹیکنالوجی ، جدت اور تشہیر کی موافقت سے مستقل ہو سکتی ہے جس سے ہم جدید معاشی نظام کی طرف آگے بڑھ سکیں گے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ MUSTاور DICEکے درمیان تعاون کو مہارتوں اور ملازمتوں کے حصول میں مدد ملے گی اور بے روزگاری کم ہو گی ، جو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے خوش آئند ہے۔ تقریب میں وائس چانسلر مسٹ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان ،ڈائس بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرخورشید قریشی، منیجر انٹرنیشنل ہائی ایجوکیشن برٹش کونسل سارہ پرویز ، ایڈوائزر ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC)وسیم ہاشمی کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں