لاہور جلسے نے ثابت کردیا پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو فتح دلوانے کے لئے اپنا راستہ چن لیا ہے،بیرسٹر سلطان

محمود چوہدری عمران خان نے کشمیر پر بات کرکے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

پیر 30 اپریل 2018 19:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ گذشتہ روزلاہور میں عمران خان کے جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو فتح دلوانے کے لئے اپنا راستہ چن لیا ہے۔ اب کوئی رکاوٹ پی ٹی آئی کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں نظریہ ء پاکستان کی بنیاد پر بات کی اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا۔اسی طرح انھوں نے کشمیر پر بات کرکے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرچہ بھارت سے تو بات چیت ہو سکتی ہے لیکن مودی جسطرح بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام کرارہا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانے کا فیصلہ درست تھااور مودی سے بات چیت سود مند نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج پورے پاکستان اور آزاد کشمیرسے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور میں مینار پاکستان میں جلسے میں شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی اور 2018 ء عمران خان کے پاکستان کے وزیر اعظم بننے کا سال ہے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں کشمیریوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جلسے میں بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

میرے ساتھ آزاد کشمیر سے آئے ہوئے بہت بڑے قافلے نے مینار پاکستان کے جلسے میں آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھائے ہوئے شرکت کی۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی مقبول جماعت ہے۔ہم آزاد کشمیر سے کرپشن اور تعصب کی سیاست کو ختم کر دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں میرپور میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا ہے لہذا کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور پی ٹی آئی کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج طلوع ہو رہا ہے آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی اور عمران خان اس سال پاکستان کے وزیر اعظم بن جائیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرے ساتھ آزاد کشمیر سے آئے ہوئے بہت بڑے قافلے نے مینار پاکستان کے جلسے میں آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھائے ہوئے شرکت کی۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی مقبول جماعت ہے۔ہم آزاد کشمیر سے کرپشن اور تعصب کی سیاست کو ختم کرکے دم لیں گے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں