پیرا شاہ غازی ؒ کے عرس کی دو روز تقریبات کا آغاز ‘ مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا

منگل 1 مئی 2018 18:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2018ء) پیرا شاہ غازی ؒ کے عرس کی دو روز تقریبات کا آغاز ہو گیا مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا غسل کی تقریب کے دوران کلمہ پاک، اللہ ہو کا ذکر ہزاروں افراد کی شر کت ، ،وزیر اوقاف عبدالقیوم، ورزا اکرام چوہدری عزیز، چوہدری رخسار ،سیکرٹری سید نظیر الحسن گیلانی، ڈی جی اوقاف مفتی محمد ابراہیم عزیز ، ڈائر یکٹر اوقاف مقصود حسین عباسی سمیت سیاسی وسماجی افراد کی شر کت مملکت خداداد پاکستان کی ترقی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی، شہدائے پاک فوج اور مقبوضہ کشمیر کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں تفصیلات کے مطابق بر صغیرکی عظیم ہستی بابا پیرا شاہ غازی ؒ کے عرس کی تقریبا ت کا آغاز کر دیا گیا بعدا زنماز مغرب وزیر اوقاف عبدالقیوم سمیت وزرا اکرام چوہدری عزیز، چوہدری سعید ، اور ممبراسمبلی چوہدری رخسار، کی شر کت اس موقع پر سیکورٹی سمیت محکمہ اوقاف کے بھر پور انتظامات تھے بعداز ں نماز عشاء وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بھی مزارات پر چادریں چڑھانے کے بعد محفل سماع میں شریک ہو ئے اس موقع انہوں نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ افراتفری اولیا اکرام کے مشن سے دوری کی وجہ سے پیدا ہوا حضرت ؒحضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سر کارنے دین اسلام کی سر بلندی اور انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردارادا کیا جس پر عمل کر کے ہم اپنی دین اور دنیا آخرت بہتر بنا سکتے ہیں حضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سر کارؒ نے ساری زندگی دین اور انسانیت کی خدمت میں گزاری ۔

(جاری ہے)

آج بھی ہزاروں عقیدت مندان حضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سر کار ان کے مزار پر حاضری دے کر فیوض و برکات حاصل کر تے ہیںحضرت بابا پیر ے شاہ غازی المعروف دمڑیاں والی سر کارؒ کی جلائی ہوئی شمع کو ہر حال میں روشن رکھیں گے اولیااکرام ؒ نے اپنی زندگی میں بھٹکی ہوئی انسانیت کی خدمت کی اور ان کے دنیا سے جانے کے بعد بھی لوگ ان کے مزار سے فیوض و برکات حاصل کر رہے ہیں حکومت آزاد کشمیر کی پوری کوشش ہے کہ ذائرین کو بہتر سے بہتر سہولت میسر کی جائیں ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں