مقبوضہ کشمیر مسلسل شہادتوں پر عالمی برادری اپنی خاموشی توڑ کر بھارت کو اپنی افواج مقبوضہ کشمیر سے چھوڑنے پر فوری اقدامات اٹھائے ‘بھارت دنیا کا بڑا دشت گرد بن گیا ہے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

منگل 8 مئی 2018 18:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر مسلسل شہادتوں پر عالمی برادری اپنی خاموشی توڑ کر بھارت کو اپنی افواج مقبوضہ کشمیر سے چھوڑنے پر فوری اقدامات اٹھائے ۔بھارت دنیا کا بڑا دشت گرد بن گیا ہے ۔بے گناہ کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کر کے بھارت نہ ماضی میں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوا اور نہ آئندہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کو شہید کر کے کچھ حاصل ہوگا ۔

آزادی کشمیریوں کی منزل ہے ۔ہزاروں لوگوں کو شہید کر کے بھی بھارت افواج بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔کشمیریوں کے جذبے آزادی کو ختم نہیں کیا جاسکتا وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدنعیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج سکول کے طلبا ،اساتذاہ ،بے گناہ لوگوں کو اپنے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر شہیدا کر رہی ہے ۔

وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اپنے دوہرے معیار کو ترک کرے ۔کشمیریوں کے ساتھ بھارتی افواج کے ظلم وجبر کے خلاف عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش تماشائی کا کردار بند کریں اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے بھارت جیسے مکار اور بھارتی بذدل افواج پر دبائو بڑھائیں ۔بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج واپس بلائے ۔ظلم وجبر کی کالی سیاہ رات کا خاتمہ ہونے کو ہے ۔بھارت ذلیل ورسوا ہو کر کشمیر چھوڑے گا ۔اور کشمیریوں کو اُن کا پیدائشی حق ہر صورت میں ملیں گا ۔دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اُن کے پیدائشی حق سے محروم نہیں رکھ سکتی ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں