نظامت تعلیم سکولز میرپور ڈویژن کے سپرٹینڈنٹ چوہدری محمد یونس کی اہلیہ انتقال کر گئیں

مرحومہ کی نماز جنازہ جمعتہ الوداع کے موقع پر ادا کی گئی اور انھیں مرکزی عیدگاہ ایف ون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 15 جون 2018 14:44

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) نظامت تعلیم سکولز میرپور ڈویژن کے سپرٹینڈنٹ چوہدری محمد یونس کی اہلیہ محترمہ ،ایکٹا کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ظفر اقبال بابر چوہدری ،ایپکا کے مرکزی نائب صدر چوہدری مظہر اقبال کی والدہ ماجدہ ،SCO کے میڈیا ایڈوائزر چوہدری جہانگیر شہزاد کی بھاوج ،نائب تحصیلدار عمران یوسف کی چچی محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ جمعتہ الوداع کے موقع پر ادا کردی گئی اور انھیں مرکزی عیدگاہ ایف ون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سیاسی سماجی راہنمائوں ،سرکاری جریدہ و غیر جریدہ ملازمین ،ایپکا ،ایکٹا کے ممبران ،وکلاء ،صحافیوں ،انجمن تاجراں ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین ،سول سوسائٹی کے نمائندگان ،مرحومہ کے رشتہ داروں اور عوام علاقہ ، نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں