تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کریں گے‘ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے میرپور کے تاجر اور شہری مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں

انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کریں گے، اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے میرپور کے تاجر اور شہری مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔حکومت تاجروں اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ کرے۔

تارکین وطن اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہاں کا رخ کرنے سے قاصر ہیں۔ تجارت پیغمبری پیشہ ہے۔ خلوص نیت سے تجارت کرنے والے تاجروں کے کاروبار میں اللہ تعالیٰ بڑی برکتیں عطا فرماتا ہے۔تاجروں کے مسائل حل کرنا میرے مشن میں شامل ہے۔ مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں حل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

بجلی کی دوبارہ لو ڈ شیڈنگ کر کے تاجروں اور شہریوں کو زلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوںنے پولیس پلازہ میں کاروباری مرکز ابرار ٹیلرز شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اتحاد گروپ حاجی محمد رمضان،محمد بشیر چوہان،غلام غوث،تصور شہزاد بھی ہمراہ تھے،قبل ازیں انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد جب افتتاح کیلئے پہنچے تو محمد ابرار کی قیادت میں تاجروں کی بڑی تعداد نے انکا والہانہ استقبال کیا،معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کی، چوہدری محمود احمد اور اٴْن کے ساتھ دیگر رہنماوں نے کاروبار کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی اور کاروبار سنٹر کے مالک محمد ابرار کو دلی مبارکباد پیش کی۔

چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ ہم تاجروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجروں کے ہر جائز مسائل کے حل کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں کسی ناجائز کام کی حمایت نہیں کرینگے مگر تاجروں کے ساتھ ہرگز ناانصافی نہیں ہونے دینگے مرکزی انجمن تاجران اتحاد گروپ نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ کردارادا کیا ہے نام نہاد کاغذی تنظیمیں صرف اخباری بیانوں تک محدود ہوکررہ گئی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں شامل عہدیداران تاجروںکی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، ہمارا مطمع ٴ نظر تاجر برادری کی خدمت ہے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہم اپنی خدما ت پیش کر رہے ہیں اور انشائاللہ بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں