عوام نے جو مینڈیٹ دیا اس کے مطابق حکومت آزادکشمیر دن رات کام کر رہی ہے‘ چوہدری سعید

پیر 16 جولائی 2018 13:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) منسٹریوتھ کلچر اینڈ سپورٹس آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چودھری محمد سعید نے کہاہے کہ میرپور سمیت پورے آزادکشمیر میںوزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پچھلے دو سالوں میں مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں پچھلی دودھائیوں میں کسی بھی گورنمنٹ نے اتنے کام نہیں کیے۔

ماضی میں موجود حکومتوں کی عوامی مسائل کے حوالے سے عدم دلچسپی کی وجہ سے بنیادی مسائل انتہائی گھمبیر شکل اختیار کرچکے تھے جنہیں مرحلہ واز ٹھیک کیاجارہاہے۔عوام نے مسلم لیگ (ن) کو الیکشن میں جو مینڈیٹ دیا اُسکا احترام کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر دن رات کام کر رہی ہے۔حلقہ ایل اے تھری میرپور میں عوام کو درپیش مسائل کوختم کروانے کے لیے حکومت ترجیحاتی بنیاد وں پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں کہ اُنہوں نے اپنے ذاتی فنڈ میں سے حلقہ ایل۔اے ۔تھری میرپور میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لیے گرانٹ جاری کر دی ہے۔وزیر اعظم انفاسٹکچرپروگرام کے تحت پورے حلقے میں تعمیراتی کا م تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سیکرٹریٹ مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے تھری میرپور میںعوامی وفو دسے ملاقات کے دوران کیا۔

چودھری محمد سعید نے مزید کہاکہ میرپور صحت ،تعلیم،بجلی،انفاسٹکچر کے شعبہ جات میں ریکارڈ کام کیے جارہے ہیں۔صحت بنیادی ضرورت ہے اور حکومت کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور میں فری ایمرجنسی عوام کے لیے بڑا تحفہ ہے۔ہسپتال میں 400بیڈز کی نئی بلنڈ نگ پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ باونڈری لائن مکمل ہوچکی ہے۔میرپور میں دو سالوں 40ٹرانسفاامر نصب کیے جاچکے ہیں ۔میرپور میں موجود سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو نئی سرئے سے بنانے کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں