میرپوربین الاقوامی نوعیت، تارکین وطن اورمتاثرین منگلاڈیم کاشہرہے ،اس کوجدیدسہولتوں سے آراستہ کرینگے ،راجہ فاروق حیدر

میں شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے اور شہرکوصاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں،وزیر اعظم آزادکشمیر

جمعہ 17 اگست 2018 16:13

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ میرپوربین الاقوامی نوعیت، تارکین وطن اورمتاثرین منگلاڈیم کاشہرہے اس شہرکو جدیدسہولتوں سے آراستہ کریں گے ،صاف ستھرااور خوبصورت شہربنائیں گے۔ حکومت نے دوسالوں میں شہرکی متعدد رابطہ سڑکوں کوپختہ کرلیاہے بقیہ سڑکات اوردیگرترقیاتی کام بھی مرحلہ وارمکمل ہونگے۔

وزیراعظم نے ہال روڈ پرلینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ سڑک کامعائنہ کیااور اس سڑک کو فوری مرمت کی ہدایات دیں۔انھوںنے کہاکہ شہرمیں شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے اور شہرکوصاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

اہلیان میرپورکے جملہ مسائل کاحل حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ کارکنان اطمینان رکھیںان کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیرمیں باوقار اور بااختیارحکومت کے ساتھ ساتھ گڈگورننس کے لیے جواقدامات اٹھائے ہیں اسے مخالفین بھی سرہارہے ہیں۔ آزادکشمیر میں قانون وآئین کی بالادستی، بلاتخصیص میرٹ کاقیام اور نظریہ الحاق پاکستان پرکوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کامحورومرکز ہے ۔ ان خیالات کااظہار انھوںنے اپنے دورہ میرپورکے دوران ہال روڈ کے سڑک معائنہ کے بعد انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید، ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان، ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن مرزاطاہرمحمود، محکموں کے افسران اور مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ پاکستان سے کشمیریوں کی وابستگی اور والہانہ محبت کااظہار سیاسی مقاصد سے بالاتر ہے۔

کشمیریوں نے 19 جولائی 1947 کوپاکستان بننے سے پہلے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی اسی وجہ سے کشمیری پاکستانیوں سے پہلے پاکستانی ہیں۔تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت اور کشمیری عوام کاپاکستان سے جذباتی رشتہ ہے اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم ودائم رہے گا۔ پاکستان کے بائیس کروڑعوام اور پاکستان کی حکومتوں کابھی کشمیریوں سے یہی والہانہ رشتہ ہے۔

حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے اصولی موقف کی ہرجگہ حمایت کی اور تحریک آزادی کشمیر کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حکومت پاکستان کااہم رول رہاہے۔ تحریک آزادی پاکستان، پاکستان کی تعمیروترقی ،دفاع پاکستان ، پاکستان کوسرسبزوشاداب بنانے اور زرعی ومعاشی خوشحالی کے لیے کشمیریوں اور بالخصوص اہلیان میرپور نے اپنے آبائواجداد کی قبروں کوپانی کی نذرکیااور منگلاڈیم کی تعمیراور اس کی اپ ریزنگ کے دوران دونسلیں بے گھرہوئیں ، لوگوں نے پاکستان سے والہانہ عقیدت اورمحبت میں اپنے ہنستے بستے گھراجاڑ دیئے لیکن منگلاڈیم کی تعمیراور ریزنگ کے موقع پر ایک سیاہ جھنڈی بھی لہرانے نہیں دی۔

انھوں نے کہاکہ آج بھی متاثرین منگلاڈیم کے بیشترمسائل واپڈا اور حکومت پاکستان نے حل کرنے ہیں۔ متاثرین منگلاڈیم نے جملہ مسائل کے حل کے لیے آزاد حکومت اپنے اصولی موقف کے ساتھ وفاقی حکومت سے مسائل حل کروائے گی۔ بیس کیمپ کی حکومت پاکستان میں بننے والی حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر اور بیس کیمپ کی حکومت کومضبوط بنانے میں اپناکلیدی کرداراداکرئیگی ۔ پاکستان میں بننے والی ہرجماعت کی حکومت کی عزت واحترام بحیثیت چیف ایگزیکٹو لازم ہے ۔ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستانی حکومت اور مسلح افواج کی کشمیری دل وجان سے عزت واحترام کرتے ہیں۔ کشمیری پاکستان کوخانہ کعبہ کے بعد اپنادوسراقبلہ سمجھتے ہیں۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں